لاہور (ٹی این ایس) برکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث کانسٹیبل طارق اور عثمان کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے ملزمان سے 2 کروڑ مالیت کی ساڑھے 6 کلو سے زائداعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن، ڈرون کیمرہ، نقدی، ویٹ مشین اور دیگر اشیاء برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا مفرور ساتھی شعیب بھی پولیس کانسٹیبل ہے، پولیس کانسٹیبل ڈولفن فورس اور کینٹ سرکل میں تعینات ہیں گرفتار ہونے والے پولیس کانسٹیبل لاہور کے ایک پولیس افسر کے بھائی ہیں جو یونیفارم وسرکاری وسائل استعمال کرکے منشیات سمگلنگ کرتے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے پشاور سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا۔ ایس پی کینٹ نے بتایا کانسٹیبل طارق شمالی چھاؤنی میں تعینات جبکہ کانسٹیبل عثمان چند ماہ قبل ڈولفن فورس سے برخاست ہوا تھا، ملزمان نے افغانستان اور خیبرپختونخوا سے 10 کلو سے زائد ہیروئن منگوائی تھی جس میں سے 3 کلو سے زائد منشیات ہمسایہ ملک سمگل کرچکے، سمگلنگ گروہ میں 3 بھائی ملوث ہیں جن میں 2 پولیس اہلکار ہیں ملزمان حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم وصول کرتے ہیں۔