سرکاری اداروں میں آڈٹ کیلئے اہل افراد کا تقرر کیا جائے ، صدر پاکستان ممنون حسین

 
0
1160

اسلام آباد : اگست 30(ٹی این ایس)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ شفافیت کے فروغ اور قومی ترقی کے لیے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ادارے کا کردار نہایت اہم ہے ۔یہ بات انہوں نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد صدر مملکت سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔صدر مملکت نے ہدایت کی کہ سرکاری اداروں میں آڈٹ کے لیے اہل افراد کا تقرر کیا جائے اور ادارے کے افسران و اہل کار ا ن کی تربیت اور استعداد کار بڑھانے کیلئے جدید تربیتی طریقے اختیار کیے جائیں ۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ادارہ مالی نظم و ضبط کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کرے گا اور سرکاری اداروں میں فنڈز کے ضیاع اور بدعنوانی کو روکنے پر توجہ دے گا۔ صدر مملکت نے آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اٴْن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔آڈیٹر جنرل نے اس منصب پر تعیناتی پر صدر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔