انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کا وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر پرتپاک استقبال ٗدونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے 

 
0
690

اسلام آباد جنوری 27(ٹی این ایس)انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو کا وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم ہاؤس آمد پر خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے ۔ انڈونیشیا کے صدر کومسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ۔ بعد ازاں پاکستان ایئر فورس کے تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے ونگ کمانڈر کاشف کمال کی قیادت میں 500 فٹ تک نیچی پروازکرتے ہوئے معزز مہمان کو سلامی پیش کی اور فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے وفاقی وزراء کا تعارف بھی کروایا گیا۔