سراج الحق نے شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی کے گھر جا کر ان کے والد اور خاندان کے افراد سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

 
0
2470

 

 

سلام آباد ،اکتو بر 2(ٹی این ایس): جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی کے گھر جا کر ان کے والد اور خاندان کے افراد سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ پیر کو جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ شہید کے گھرانے کا پوری قوم پر احسان ہے اور شہداء کے خاندان قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے خاندان قوم کا اجتماعی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔