ایک شخص کیلئے پارلیمنٹ اور جمہوریت کوخطرے میں ڈالا جارہا ہے ،شیخ رشید

 
0
371

 

اسلام آباد ،اکتو بر 2(ٹی این ایس): عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ آج پارلیمنٹ پرراکٹ لانچراورسپریم کورٹ کے ترازو پرڈائنا مائٹ پھینکا گیا ہے،ایک شخص کیلئے پارلیمنٹ اور جمہوریت کوخطرے میں ڈالا جارہا ہے،جمہوریت کے تابوت میں کیل ٹھونکی جارہی ہے،کیا صدرکیلئے پارٹی میں کوئی اہل شخص نہیں؟ انہوں نے آج ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی زبان میں پوری تقریر کروں گا۔آج جمہوریت کوخطرے کاپہلا دن ہے۔

آج جمہوریت کے تابوت میں کیل ٹھونکی جارہی ہے۔ایک شخص کیلئے پارلیمنٹ اور جمہوریت کوخطرے میں ڈالا جارہا ہے۔آج پارلیمنٹ کوراکٹ لانچرمارا گیا ہے،جبکہ سپریم کورٹ کے ترازو پرڈائنا مائٹ پھینکا گیا ہے۔کل کو اجمل پہاڑی کوصدارت کیلئے اہل کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ نے لندن میں بانی متحدہ سے ملاقات کی۔لندن میں حسین نوازکے دفترمیں ملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کیا آپ کی نظرمیں شہبازشریف سمیت کوئی بھی پارٹی صدرکیلئے اہل شخص نہیں؟ حکومت الیکشن کی حرمت سے کھیلنے جارہی ہے؟ آپ کس سے لڑنے جارہے ہیں؟ آئندہ الیکشن کا تقدس خاک میں مل گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اداروں کیساتھ ٹکراؤ کا کبھی بھی فائدہ نہیں ہوا۔ شیخ رشید نے کہا کہ زاہدحامد پرویزمشرف کا این آراولکھتے تھے۔یہی وہ لوگ ہیں جومشرف کے ساتھ تھے۔اگلی حکومت کے ساتھ بھی یہی لوگ ہوں گے۔یہ لوگ دن کوآپ کے ساتھ ہوتے ہیں اور شام کوانہیں فون کرتے ہیں کہ آپ کے ساتھ ہیں۔واضح رہے آج قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت نے انتخابی اصلاحات میں ترمیم کابل 2017ء پیش کردیا،انتخابی اصلاحات میں ترمیم کامسودہ وزیرقانون زاہد حامدنے پیش کیا۔بل کی منظوری کیخلاف پی ٹی آئی ارکان نے شدید احتجاج کیااور بل کی کاپیاں پھاڑدیں۔