پٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں ،ْ بجلی کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں ،ْ خورشید شاہ

 
0
324

اسلام آباد اکتو بر 2(ٹی این ایس): قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں ،ْ بجلی کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں ،ْملک میں بڑے بڑے مسائل ہیں ،ْ ہرروز نیا ایشو سامنے آتا ہے ،ْ بات کریں تو گھنٹے اور دن لگ جائینگے ،ْ تمام مسائل پارلیمنٹ میں حل کئے جائیں ۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ نے کہاکہ ملک میں بڑے بڑے مسائل ہیں ہرروز نیا ایشو سامنے آتا ہے اگر ان پر بات کریں تو گھنٹے اور دن لگ جائیں گے ،ْمیڈیا کو دیکھ کر کانپ جاتے ہیں کہ ملک میں کیسے کیسے مسائل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں تمام مسائل کے حل کی جگہ ہے میں نے ہمیشہ کہاہے کہ پارلیمنٹ کی قدر کی جائے جو فیصلے ہوں پارلیمنٹ کے اندر ہوں جمہوری حکومتوںمیں یہی ہوتا ہے کہ مسائل پارلیمنٹ میں زیربحث آئیں اور وسائل بھی پیدا ہوجاتے ہیں سال میں ایک مرتبہ وزیر خزانہ ایوان میں بجٹ پیش کرتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ ہر مسائل کاحل پارلیمنٹ کے اندر موجود رہے ہمارے ملک میں ہرمہینے ایک نیا ٹیکس لگتا ہے جبکہ دوسرے ملکوں میں سال میں ایک مرتبہ ٹیکس لگتے ہیں اس لئے کہاتھا کہ سال میں چار ب پیش ہونے چاہئیں دنیا میں پٹرول کی قیمتیں کم ہورہی ہیں لیکن ہمارے ملک میں بڑھادی گئی ہیں یہ غریب آدمی کسان کامسئلہ ہے مگر حکومت اس پر توجہ دینے کیلئے تیار نہیں اور وہ خزانے کو بھرنے کیلئے غریب آدمی کاخون چوس رہی ہے اس وقت دنیا میں 44ڈالر فی بیرل قیمت ہے لیکن پاکستان میں73روپے فی لٹر سے زائد ہے اگر ٹیکس کو دیکھا جائے تو 62 روپے بنتا ہے مگر اس پر 31 فیصد سیلز ٹیکس لگادیا گیا ہے اور قیمتیں بڑھا کر حکومت نے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہاکہ سال 2012ء میں 110ڈالر فی بیرل قیمت تھی مگر ہم نے بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائیں اب سنا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمتیں بھی بڑھانے والی ہے ،ْحکومت نئے ٹیکس گزاروں کو تلاش کرنے کی بجائے قیمتیں بڑھا کر غریب آدمی پربوجھ ڈال رہی ہے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کامطالبہ ہے کہ پٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں اور بجلی کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں۔