ہری پور (ٹی این ایس) ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔
تھانہ سٹی کی حدود ٹرامہ سنٹر سے مورخہ 28.01.2025 کو ٹرامہ سنٹر ہری پور سے موٹرسائیکل چوری کا واقع رونما ہوا۔مدعی کی رپورٹ پر ملزم /ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 381Aتعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے علیم الدین الد دوست محمد سکنہ صوابی کو گرفتار کر کے قبضہ سے ٹرامہ سنٹر ہری پور سے چوری ہونے والے موٹرسائیکل سمیت مذید ایک موٹرسائیکل اور رقم مبلغ ڈھائی لاکھ روپے برآمد کرلیے ۔ ملزم علیم الدین عادی جرائم پیشہ ہے جو صوابی پولیس کو بھی متعدد مقدمات میں مطلوب ہے ۔ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے۔