راولپنڈی (ٹی این ایس) تھانہ پیرودھائی پولیس کی ایک اور منشیات فروش کے خلاف اہم کارروائی، منشیات سپلائر بلال خان گرفتار
ایس ایچ او پیر ودائی ملک کاشف اور ان کی ٹیم کی کروائی ساڑھے 5 کلو گرام سے زائد چرس برآمد، زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی،
پیرودھائی پولیس نے دوران گشت مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو ملزم سے منشیات برآمد ہوئی،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، سی پی او
معاشرہ کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، سی پی او















