اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن محمد سرفراز ورک کا سکیورٹی ڈویژن کے مختلف شعبہ جات اور دفاتر کا دورہ۔
ہائی سکیورٹی زون میں نصب سکیورٹی کیمرہ جات اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،تمام افسران کو دفاتر میں بروقت حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی،سینئر پولیس افسران کو تمام افسران کی ویلفیئر کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سپر ٹینڈنٹ آف پولیس اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے سکیورٹی ڈویژن کے مختلف شعبہ جات اور دفاتر کا دورہ کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سکیورٹی ڈویژن محمد ایوب اعوان سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے،ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن نے ہائی سکیورٹی زون میں نصب سکیورٹی کیمرہ جات اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے افسران کو ہائی سکیورٹی زون سمیت ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی اور خارجی راستوں کی موثر سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی،ہائی سکیورٹی زون اورڈپلو میٹک انکلیو کے داخلی راستوں پر موثر تلاشی کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور ان راستوں کی سیف سٹی کیمرہ جات سے موثر نگرانی کی جائے،ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن نے سکیورٹی ڈویژن کے مختلف شعبہ جات کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ دفاتر میں اپنی بروقت حاضری کو یقینی بنائیں،انہوں نے سینئر پولیس افسران کو تمام افسران کی ویلفیئر کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے،تمام افسران اپنے فرائض منصبی بھرپور اور احسن طریقے سے سر انجام دیں