راولپنڈی میں دکاندار نے رکشہ ڈرائیور کو چھری سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا

 
0
441

راولپنڈی، اگست 31 (ٹی این ایس) تھانہ گنج منڈی کے علاقہ میں ایک دکاندار نے اسکی دکان کے آگے رکشہ کھڑا کرنے پر اسکے ڈرائیور کو چھری سے حملہ کرکے شدید کردیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق باجوڑ پلازے کے سامنے25 سالہ  تنویر نامی رکشہ ڑدائیور نے السعد گڈز نامی دکان کے آگے رکشہ کھڑا کیا  جس پر دکاندار اوراس کے درمیان تکرار ہوئی۔ اس دوران دکاندار نے  اس پر چھری سے حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

حملہ کے فورا بعد دکان دار فرار ہوگیا جبکہ وہاں موجود لوگوں نے زخمی رکشہ ڈرائیور کو سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسکی حالت  تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

زخمی ڈرائیور کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اس ضمن میں کاروائی نہیں کر رہی۔انھوں نے آر پی او اور سی پی او  کے

لاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ واقع کا فوری اور موثر نوٹس لے کر انھیں انصاف دلوائیں۔