راولپنڈی پولیس کا جدید ٹیکنالوجی کی طرف ایک اور قدم، الیکٹرانک سرویلنس کا آغاز کر دیا گیا

 
0
729

راولپنڈی دسمبر 16 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کا جدید ٹیکنالوجی کی طرف ایک اور قدم، الیکٹرانک سرویلنس کا آغاز کر دیا گیا، ترجمان پولیس کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کو باڈی کیم فراہم کر دیے گئے، باڈی کیم ابتدائی طور پر ڈولفن فورس و سٹی ٹریفک پولیس کو فراہم کیے گئے ہیں، باڈی کیم شفاف نظام، رویوں کو بہتر بنانے کے لئے فراہم کئے گئے ہیں، باڈی کیم کے ذریعے ڈیوٹی کے دوران اہلکاروں اور شہریوں کی گفتگو ریکارڈ کی جا سکے گی، باڈی کیم سیکورٹی کے نقطہ نظر سے بھی معاون ثابت ہونگے۔ باڈی کیم کے ذریعے کرپشن کی شکایات کا تدارک ممکن ہو سکے گا۔