اسلام اباد (ٹی این ایس)(سٹاف رپورٹر ) سابق پولیس افیسر الحاج ملک نور خان مرحوم کی سالانہ برسی کےسلسلےمیں افطار ڈنر کا اھتمام کیا کیا مرحوم کے صاحبزادگان ملک قمر عباس خان ایم ڈی النورکمپنیز چکوال، ملک زاہد عباس خان اسسٹنٹ رجسٹرار پنجاب کواپریٹو بہاولپور،ملک سہیل عباس خان ایم ڈی النورکمپنیز خانیوال،ملک آفتاب عباس خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے اپنے والد محترم ملک نور خان کی برسی کے حوالے سے افطاری کے انتظامات میں پیش پیش تھےباوقار تقریب میں کرنل عابد محمود کھگہ،ممبر پنجاب بارکونسل ملک طارق نوناری ایڈووکیٹ، پروفیسر ملک امیر حسین،مہر حامد ناصر ہراج، مہرحشمت خان پہوڑ، ملک افتخار ریٹائرڈ پولیس آفیسر،سینئر صحافی امتیاز علی اسد، ملک وقارحسین، سید محسن شاہ، قاضی معظم حسن ایڈووکیٹ، چوہدری مہتاب یوسف ایڈووکیٹ،چوہدری بہرام آفتاب، سیاسی ، سماجی ،مذہبی، وکلاء ، ڈاکٹرز ، صحافی ، سول سوسائٹی اور عوامی حلقوں سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ملک نور خان مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا شرکاء نےدعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کی مغفرت ودرجات بلند فرمائے آمین ۔تقریب میں مرحوم کے صاحبزادگان نے آنے والے مہمانوں کو بڑی گرم جوشی سے ویلکم کیا اور ایک ایک ٹیبل پر کھانا صرف کرنے کی خود نگرانی اور میزبانی کر رہے تھے اور اپنے والد محترم کے ساتھیوں اور ان کے بچوں کو دیکھ کر انتہائی عقیدت و احترام کا اظہار کرتے نظر آئے ۔۔ نیک و صالح اولاد بہترین صدقہ جاریہ ہے اورملک نور خان کے صاحبزادگان اس کی عملی تصویر ہیں ھیں