خیبرپختونخوا کا بلدیاتی نظام تاریخ کا سب سے مؤثر اور جدید نظام ہے صوبہ میں غربت 50 فیصد کم ہوئی،عمران خان

 
0
749

لاہور ستمبر 6(ٹی این ایس) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا بلدیاتی نظام تاریخ کا سب سے مؤثر اور جدید نظام ہے،تجربہ نہ ہونے کےباوجود دیگرصوبائی حکومتوں سےبہترکارکردگی کامظاہرہ کیا،پروپیگنڈا پہلےہماری راہ کھوٹی کرسکا،نہ آیندہ منزل تک رسائی میں رکاوٹ بن سکےگا۔ انہوں نے اپنے خیبرپختونخواہ میں ناکام بلدیاتی نظام کے منفی پروپیگنڈے پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کی اب تک کی کارکردگی متاثرکن اورمثالی ہے۔

خیبرپختونخوامیں درست حکمت عملی سےغربت میں50فیصد کمی لائے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں تعلیم،صحت کےنظام میں کی جانےوالی اصلاحات پر فخر ہے۔ عمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا کا بلدیاتی نظام تاریخ کا سب سے مؤثر اور جدید نظام ہے۔ پن بجلی گھروں کی تعمیرسے توانائی میں خودکفالت کی منزل قریب ترہورہی ہے۔ تجربہ نہ ہونے کےباوجود دیگرصوبائی حکومتوں سےبہترکارکردگی کامظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پختونخوامیں مثالی انتظامیہ کےقیام کی راہ میں رکاوٹوں کا مکمل ادراک ہے۔ہمارے خلاف پروپیگنڈا پہلےہماری راہ کھوٹی کرسکانہ آیندہ منزل تک رسائی میں رکاوٹ بن سکےگا۔