اسلام آباد (ٹی این ایس) پاؤں سے ڈرائیونگ کی ویڈیو وائرل، اسلام آباد پولیس نے نوجوان کو دھرلیا
اسلام آباد پولیس نے ایکسپریس ہائی وے پر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاؤں سے گاڑی چلانے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
ملزم کی شناخت ظہران ولد محمد نثار کے نام سے ہوئی ہے جسے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے اس کی گاڑی بھی تحویل میں لے کر تھانہ کورال میں بند کر دی ہے