ملتان میں وکلا کی ہڑتال آج 43 روز بعد ختم

 
0
311

ملتان ستمبر9(ٹی این ایس):ملتان میں جج اور صدر ہائی کورٹ بار کے درمیان تلخ کلامی کے معاملہ پر شروع ہونے والی وکلا کی ہڑتال آج 43 روز بعد ختم ہو گئی ہے وکلا آج سے عدالتوں میں پیش ہو نے لگے ۔

ملتان میں 24 جولائی کو لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جسٹس قاسم خان اور صدر ہائی کورٹ بار شیر زمان قریشی کے درمیان تلخ کلامی کا معاملہ سماعت کے دوران پیش آیا تھا ۔

چند روز پہلے شیر زمان قریشی نے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی جس کے بعد ان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ فل بینچ کےفیصلوں کو معطل کر دیا گیا ۔

بعد ازاں وکلا نے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔