30 سالہ خاتون رقاصہ شمیم فائرنگ سے قتل

 
0
699

ملتان ،اکتو بر09(ٹی این ایس): 30 سالہ خاتون رقاصہ شمیم عرف شمو کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شمیم عرف شمو کو ان کے گھر پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رقاصہ شمیم کو گذشتہ رات ایک بجے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ جبکہ اس کے شوہر نے پولیس کو صبح اطلاع دی۔ پولیس نے شمیم کے شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے