دس ارب ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان نے جواب داخل نہیں کیا

 
0
390

لاہور ستمبر 9(ٹی این ایس):وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر عمران خان کی طرف سے آج بھی جواب داخل نہیں کرایا گیا ۔

عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 ستمبر تک جواب طلب کر لیا ۔

لاہورکی سول عدالت کے جج اظفر سلطان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سےعمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوےکی سماعت کی۔

عمران خان نےالزام لگایا تھا کہ پاناما پیپرز پر منہ بند رکھنے کے لیے شہباز شریف کی جانب سےانہیں 10 ارب روپے کی پیشکش کی گئی تھی ۔

شہبازشریف نے اس الزام کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کر رکھا ہے ۔