عمران خان لاہور جلسہ میں لوگوں کی تعداد کم ہونے پر برہم، مایوسی میں دیر تک گاڑی میں بیٹھے رہے

 
0
327

لاہور، ستمبر 10 (ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قرطبہ چوک میں این اے 120 کی انتخابی مہم کے تحت منعقد ہ انتخابی جلسے میں لوگوں کی کم تعداد میں شرکت اور ناقص انتظامات پراپنے پارٹی رہنماوں سے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انکی  مایوسی کا عالم یہ تھا کہ وہ جلسہ گاہ پہنچنے کے باوجود  کافی دیر تک گاڑی میں بیٹھے رہے۔

اطلاعات  کے مطابق کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبد العلیم خان ، شعیب صدیقی سے اپنی سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے کے انتظامات آخری وقت تک مکمل نہیں تھے جبکہ شرکاء کی تعدا دبھی کم رہی جس پر دونوں راہنمائوں نے ذمہ داری ڈاکٹر یاسمین راشد پر ڈالتے ہوئے کہا کہ حلقہ کی انتخابی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے تمام انتظامات کی ذمہ داری اٹھائی تھی ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے تمام انتظامات کی ذمہ داری اٹھائی۔

بتایا جاتا ہے کہ لوگوں کی کم تعداد ہونے کے باعث عمران خان اس قدر مایوس ہوئے کہ جلسہ گاہ پہنچنے کے باوجود وہ دس منٹ تک گاڑی میں بیٹھے رہے تھے۔