لاہور (ٹی این ایس) پنجاب اسمبلی کی 81 نشستوں پرپی ٹی آئی کے امیدواروں کا تعین نہ ہو سکا

 
0
48

نتخابی نشان بلا چھن جانے کے بعد پنجاب اسمبلی کی 81 نشستوں پرتحریک انصاف کے امیدواروں کا تعین نہ ہو سکا ،سب سے زیادہ ضلع لاہور کی بارہ نشستوں پر امیدوارنہ مل سکے۔ پاکستان تحریک انصاف کولاہور کی قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی اسمبلی کی نونشستوں پر کوئی امیدوارہی نہ ملا۔ چکوال ، وزیر آباد ، حافظ آباد ، خوشاب ، چنیوٹ ، ننکانہ صاحب ، لودھراں ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو کی نشستوں پرآزاد حیثیت سے امیدوارموجود ہیں۔

اٹک کی صوبائی اسمبلی دو، راولپنڈی پانچ، جہلم کی دو نشستوں پرفیصلہ نہیں ہو سکا۔ منڈی بہائوالدین کی دو ،سیالکوٹ اورنارووال کی تین تین نشستوں پر بھی امیدواروں کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کی سات نشستوں ، سرگودھا تین،میانوالی کی ایک نشست خالی ہے۔ بھکرکی تین ، چنیوٹ ایک اور فیصل آباد کی تین نشستوں پربھی پی ٹی آئی کو امیدوار نہیں مل سکا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی چار، جھنگ تین اور شیخوپورہ کی ایک نشست پربھی امیدوارکا تعین نہیں ہو سکا ۔

قصور پانچ ، اوکاڑہ ایک ،پاکپتن تین اورساہیوال کی دو پر بھی امیدوارفائنل نہ ہو سکے ۔ خانیوال تین ، ملتان اور وہاڑی کی ایک ایک ، بہاولنگر کی دو نشستوں پر امیدواروں کا تعین نہیں ہوا ۔ بہاولپورتین ، رحیم یار خان دواور لیہ کی صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر فیصلہ نہیں ہو سکا ۔ اس کے علاوہ تونسہ ایک ، ڈیرہ غازی خان تین، راجن پورکی ایک نشست پربھی تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔مری کی واحد نشست پی پی چھ پر بھی کوئی امیدوارفائنل نہیں ہو سکا ۔