پی ٹی آئی کے ایم این اے کی اہلیہ اور بیٹے میں ڈینگی بخارکی تشخیص،ہسپتال منتقل

 
0
386

پشاور:ستمبر 10(ٹی این ایس) خیبرپختونخواہ میں ڈینگی مچھربدستورقابوسے باہرہے، ڈینگی بخارسے مریضوں کی تعدادمیں مزید اضافہ ہوگیاہے،354مزید کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کے ایم این اے حامدالحق کی اہلیہ اور بیٹے میں بھی ڈینگی بخارکی تشخیص ہوئی ہے۔جس کے باعث حامد الحق کی اہلیہ اور 28سالہ بیٹے کو خیبرٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔خیبرپختونخواہ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد6ہزارسے تجاوزکرگئی۔354مزید کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی سے جاں بحق افرادکی تعداد18ہوگئی ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخواہ حکومت نے ڈینگی پرقابو پانے کیلئے اقدامات مزید تیزکردیے ہیں۔جس کے تحت عوام میں ڈینگی سے بچاؤکیلئے آگاہی مہم بھی شامل ہے۔