عمراکمل،مکی آرتھر تنازعہ کا ڈراپ سین ہوگیا

 
0
339

لاہور ستمبر 10 (ٹی این ایس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر اور مڈل آرڈربلے بازعمراکمل کے گالی تنازعے کا ڈراپ سین ہوگیاہے جو درمیانے اکمل کے کیرئیرمیں ایک اور تنازعے کا باب رقم کرگیا۔
ذرائع نے دعوی کیاہے کہ عمراکمل نے مکی آرتھرسے الجھنے اور الزامات عائد کرنے کی وجہ ذہنی دباؤ قرار دیاہے جبکہ مستقبل میں ایسی غلطی نہ دہرانے کا وعدہ کیاہے۔اطلاعات کے مطابق عمراکمل نے شوکازنوٹس کے جوا ب میں پی سی بی کے کوڈآف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کا اعتراف کیاہے۔انہوں نے پی سی بی سے وعدہ کیاہے کہ وہ دوبارہ ایسی غلطی نہیں دہرائیں گے۔
بیٹسمین کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا میں جاکر مکی آرتھر کا الزامات نہیں لگانا چاہتے تھے۔کرکٹ کے بعض حلقوں کا کہناہے کہ عمراکمل اپنے سسر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے سمجھانے پر غلطی تسلیم کرنے پر رضامند ہوئے ہیں تاکہ کیرئیر بچایاجاسکے۔