غزہ (ٹی این ایس) غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 130 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے پانچ روز میں شہدا کی مجموعی تعداد 634 تک پہنچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے یک طرفہ طور پر جنگ بندی معاہدہ ختم کر کے منگل سے غزہ پر بمباری دوبارہ شروع کر دی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں اور ہزاروں بیگھر ہو چکے ہیں۔