اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان اور روانڈا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم

 
0
16

اصغر علی مبارک

اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان اور روانڈا دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔پاکستان روانڈا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،
مشترکہ پریس کانفرنس میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان روانڈا کی مصنوعات کے لیے پُرکشش منڈی ہے، اس سلسلے میں روانڈا کی ترقی کرتی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان ٹیکسٹائل، چاول سمیت دیگرمصنوعات کی برآمد میں عالمی پہچان رکھتا ہے، پاکستان روانڈا کی ترقی کرتی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، مختلف شعبوں میں پاکستان اور روانڈا کے درمیان مضبوط تعاون قائم ہے۔روانڈا کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر، اولیور جین پیٹرک ندوہنگیرے نے پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کایہ میرا پہلا دورہ ہے، اسحٰق ڈار سےمفید بات چیت ہوئی، پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے لیے پرعزم ہیں، اس سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔پاکستان اور روانڈا کے درمیان باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ہوگیاہے روانڈا کے سفارتی عملے کی تربیت کے لیے پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں۔
وزیرخارجہ اسحٰق ڈار ن روانڈا کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر، اولیور جین پیٹرک ندوہنگیرے،کا دفتر خارجہ آمد پر پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا