راولپنڈی (ٹی این ایس) آرمی چیف پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ

 
0
13

( اصغرعلی مبارک)

راولپنڈی (ٹی این ایس) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پی ایس ایل نے میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کیاپہلی اننگز کے خاتمے کے بعد دوبارہ تقریب کا آغاز ہوا تو آرمی چیف بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ ان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی موجود تھے۔میچ سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا اور اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، اسٹیڈیم میں قومی پرچموں کی بہار آگئی، اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
میچ سےقبل کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مسلح افواج سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ میچ کے آغاز سےقبل شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا اور شہدا کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب کے میزبان حمزہ عباسی نے اعلان کیا کہ پاکستان سپر لیگ کے تین دن آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے نام کردیےگئے ہیں۔پہلا دن آرمی، دوسرا دن نیوی اور تیسرا دن ائیر فورس کے نام کردیا گیاھے