لاہور (ٹی این ایس)(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماں کی ملاقات میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے کے لیے سیاسی صورتِ حال پر بھی غور کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر سے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی ملاقات کی، نواز شریف نیکہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی، پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا، قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر یک زبان ہونا خوش آئند اقدام ہے ، عوام نے اپنی بہادر مسلح افواج کا حوصلہ بڑھایا۔