اسلام آباد (ٹی این ایس) عوام کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے، عوام کے سی ڈی اے پر اعتمادکو سراہتے ہیں، محمد علی رندھاوا

 
0
16

اسلام آباد (ٹی این ایس) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر، اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمدعلی رندھاوا نے سی ڈی اے کی 160 الیکٹرک ایئر کنڈینشر بسوں میں روزانہ تقریبا 85 ہزارمسافروں کے سفر کرنے اور سی ڈی اے کی سہولیات پر بھرپور اعتماد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سی ڈی اے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ میں حالیہ ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے تمام شہریوں کوجدید، آرام دہ، ماحول دوست، ایئرکنڈیشنر آرام دہ اور قابل رسائی بہترین ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے بلکہ سی ڈی اے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلسل سفری سہولیات کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے کوشاں ہے وہاں اورنج لائن 30 بسیں، بلیولائن 10بسیں، گرین لائن 10 اور ایئر کنڈیشنر الیکٹرک بسیں جن کی تعداد 160 بسوں و سبسڈی فراہم کرتی رہی ہے ان سفری خدمات کی بدولت روزانہ تقریبا85 ہزار سے زائد شہری سفر کرتے ہیں جوکہ اسلام آباد کے شہری انفسراسٹرکچر میں سی ڈی اے کی طرف سے سفری سہولیات کی بہتر سے بہترین بنانے کے عزم اور کاوشوں کا عملی ثبوت ہے۔ مزید برآں 50 روپے فی کس سفر کرایہ کے تحت عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے سی ڈی اے کو سالانہ 5.12 ارب روپے کے اخراجات آرہے تھے جبکہ آمدن صرف 1.46 ارب روپے تھی اس فرق کو پر کرنے کیلئے سی ڈی اے کو ہر سال 3.66 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنا پڑتی تھی اب آج سے سے 100 روپے فی کس نئے کرایہ کے نفاذ کے بعد آمدنی2.33 ارب روپے تک پہنچنے کاامکان ہے اس کے باوجود عوام کوبہترین ایئرکنڈیشنر ماحول دوست بسوں کے آپریشنل استحکام اور خدمات کوتسلسل کے ساتھ مستقبل میں برقراررکھنے کیلئے ہر سال 2.79 ارب روپے کی بھاری سبسڈی جاری رہے گی کیونکہ سی ڈی اے کرایہ ایڈجسٹمنٹ شہریوں پر بوجھ ڈالنے کی بجائے اسلام آباد کے عوام کیلئے بہترین سفری سہولیات کی فراہمی، معیاراورکوالٹی کوبڑھانے اور طویل مدت عوام کے بھروسہ اورطویل مدتی سفری استحکام کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے کیلئے سی ڈی اے کا ایک ضروری اقدام ہے۔ واضح رہے اضافی آمدنی براہ راست اہم بہتر سے بہترین ، آرام دہ اور ماحول دوست بسوں کی باقاعدہ دیکھ بھال، تعداد میں اضافہ، روٹس کی تعداد کو بڑھانے، انتظار کے اوقات کو کم کرنے، سروس کی بہتری، نیز تمام روٹس پر صفائی، حفاظت اور مسافروں کے سفر کے تجربہ میں منظم بہتری شامل ہیں۔ یہ امر خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ اس ایڈجسٹمنٹ کے بعد بھی سی ڈی اے عوام کیلئے سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اخراجات کا 54 فیصد سے زائد حصہ خود برداشت کرے گی جوٹرانسپورٹ کی مساوی رسائی اور شہریوں کوپائیدار سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے سی ڈی ایکے پختہ عوم کی واضح علامت ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے وژن کے مطابق سی ڈی اے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات طویل مدتی قابل عمل اورجدید ٹرانسپورٹ نیٹ ورک تشکیل دینے کا عملی قدم ہے وہاں مسافروں کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی، ٹریفک جام کوکم کرنے،ریگولر مسافروں کیلئے مختلف رعائتی پیکجز متعارف کروانے، کریڈٹ کارڈز کے ذریعے کرایوں کی ادائیگی، روٹس کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ الیکٹرک موبیلٹی کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا مقصود ہے وہاں اسلام آباد کو ایک جدید ، آرام دہ، ایئرکنڈیشنر، جامع ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے ذریعے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی کے امتزاج کے ساتھ ایک مثالی دارالحکومت بنانے کےلئے سی ڈی اے نہ صرف کوشاں ہے بلکہ تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ سی ڈی اے جہاں اسلام آباد کے تمام شہریوں کے لئے ایک ماحول دوست، پرسکون، بہتر اورمربوط شہر کی تعمیر میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں عملی اقدامات اٹھا رہا ہے وہاں اسلام آباد کے تمام شہریوں کا سی ڈی اے کی سفری سہولیات اور تعمیر و ترقی کے منصوبہ جات پر اعتماد اور تعاون کو سراہنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے وہاں انہیں اس بات کا بھی یقین دلاتا ہے کہ سی ڈی اے اسلام آباد کے عوام کے مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتا ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں