راولپنڈی (ٹی این ایس) وزیر اعلی پنجاب نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں لانے میں کامیاب ہو چکی ہیں , پارلیمانی سیکرٹری شازیہ رضوان

 
0
27

(اصغرعلی مبارک )

راولپنڈی (ٹی این ایس) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نےکہا ہےکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں لانے میں کامیاب ہو چکی ہیں اور آئندہ پنجاب کے نوجوان کھلاڑی بین الاقوامی کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
یہ بات صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے افتتاحی تقریب بیڈمنٹن کے موقع پرمہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ کھیلوں کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ذہنی و جسما نی طور پر مضبوط کرنا ہے۔ایسی سرگر میاں اپنے ہونہار نو جوانوں، مرد و خواتین کی نشوونما اوراچھی صحت کی ضامن ہیں اور حکومت پنجاب کی طرف سے نوجوانوں کیلئے کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
شازیہ رضوان نے کھلاڑیوں کے کھیل کو خوب سراہا اور کہا کہ آج اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کا جمع ہو نا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے کھیلتا پنجاب آگے بڑھتا پنجاب کے ویژن کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یہ یاد رکھیں کہ سمر گیمز 2025ء انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات ڈویژنل لیول پرراولپنڈی میں کھیلوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیاہے
صو بائی وزیر کھیل پنجاب فیصل کھو کھو کی ہدایت پر یکم جون سے پانچ جون تک راولپنڈی ڈویژن میں بیڈمنٹن،کبڈی اور مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری رہیں گے۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے سپورٹس کمپلکس لیاقت باغ میں بطور مہمان خصوصی بیڈمنٹن مقابلوں کا افتتاح کیا۔اس مو قع پر ڈویژ نل سپورٹس آفیسر وحید احمد ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان کا استقبال کیا۔
کھیلوں کے مقابلہ جات میں مختلف اضلاع ڈسٹرکٹ اٹک چکوال جہلم اور راولپنڈی کی بیڈ منٹن کی ٹیموں نے حصہ لیاہے