اسلام آباد (ٹی این ایس) نور عالم نے قومی اسمبلی وسینٹ کے ملازمین کی ترقیوں پر سوال اٹھا دیا، تفصیلات مانگ لیں

 
0
12

اسلام آباد (ٹی این ایس) رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے قومی اسمبلی وسینٹ کے ملازمین کی ترقیوں پر سوال اٹھا دیا۔ قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایئر فورس کے پائلٹس کیلئے رسک الاونس نہیں ہے ،ایئر فورس کے پائلٹس کو رسک الاونس دیا جائے ،سب سے پہلے یہاں قانون توڑا جاتا ہے ،اپنوں کی پروموشن دھڑلے سے کریں گے تو ایسے تو نہیں ہوتا،معلومات کے مطابق یہاں چار سالوں میں لوگ 18 سے 22 گریڈ میں چلے گئے ،یہاں اسمبلی میں چار سالوں میں ایسا ہو جاتا ہے ۔

نور عالم خان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں افسران کے فیملی ممبران بھرتی ہونے سے متعلق تفصیلات مانگ لیں، انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں افسران کے کتنے فیملی ممبران نوکر ہوئے ہیں؟نیشنل اسمبلی کے لئے ساڑھے چھ ارب رکھ رہے ہیں ،ہر آفس میں چھ چھ بندے پیئن بیٹھے ہوتے ہیں ،قبضہ مافیا سے پاکستان کی جان چھڑائیں ۔پی ٹی آئی رکن اسمبلی نثار جٹ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پوری دنیا میں سیرو تفریح کرکے آئے ہیں،نثار جٹ کے الفاظ پر آغا رفیع اللہ کا اعتراض،ایوان میں ہنگامہ آرائی ، نثار جٹ نے آغا رفیع اللہ کو شٹ اپ کہہ دیا،آغا رفیع اللہ اور نثار جٹ میں ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی ،آغا رفیع اللہ لڑائی کے لئے نثار جٹ کی طرف لپکے ،نثار جٹ بھی لڑائی کے لئے آگے بڑھے ،دیگر ارکان آغا رفیع اللہ اور نثار جٹ کے درمیان آگئے ،کئی پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے اراکین سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے ۔ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس 15 منٹ کیلئے ملتوی کردیا۔