اسلام آباد (ٹی این ایس) حکومت پنجاب کے بورڈ آف ریونیو کیطرف سے سرکاری اراضی،دکانوں کو لیز پر دینے اور قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی اور دکانیں واگزار کرانے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خانیوال خالد عباس سیال اور انکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا ہے

 
0
11

اسلام آباد (ٹی این ایس) حکومت پنجاب کے بورڈ آف ریونیو کیطرف سے سرکاری اراضی،دکانوں کو لیز پر دینے اور قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی اور دکانیں واگزار کرانے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خانیوال خالد عباس سیال اور انکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا ہے،اس حوالے سے بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال،اسسٹنٹ کمشنر سنبل جاوید اور ڈی آر سی میاں عمران کمبوہ کو بہترین پرفارمینس پر حکومت پنجاب کیطرف سے(Appreciation Letter)حوصلہ افزائی کے سرٹیفکیٹس دیئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال کا کہنا ہے کہ میں نے اور میری ٹیم نے حکومت پنجاب کے احکامات پر خلوص دل سے عمل کرکے فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنایا ہے،انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں مختلف چکوک کی307ایکڑ اراضی مالیت 1745ملین زرعی اراضی اور 920ملین کی سرکاری دکانات واگزار کرائی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مستقبل قریب میں بھی حکومتی احکامات کی اچھے انداز میں عملداری کو احسن انداز میں یقینی بنایا جائے گا۔