نیوٹاون میں موبائل فون چوری کی 100 سے زائد واردات کرنے والا مجرم گرفتار

 
0
404

کراچی،ستمبر 16 (ٹی این ایس):  نیو ٹاون تھانے کی حدود میں پولیس نے  ایک بدنامِ زمانہ پیشہ ور مجرم  کو گرفتار کرلیا۔  عمیر علی عرف عمی ولدِ نظام علی نامی اس مجرم کے قبضہ سے  ایک پستول، چھینے گئے تین موبائل فون اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

دورانِ تفتیش مجرم عمی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب تک موبائل فون چوری کی 100 سے زائد واردات کر چکا ہے۔