پنجاب بھر  میں پولیو  بچاؤ کی مہم پیرسے

 
0
1052

لاہور،ستمبر 16 (ٹی این ایس):   ملک بھر مہیں پولیو کی قومی مہم18 ستمبربروز پیر سے22 ستمبر بروزجمعہ تک منعقد کی جا رہی ہے۔ملک بھر میں شروع کی جانے والی مہم پنجاب کے تمام اضلاع ، تحصیلوں اور یونین کونسلوں میں بھی منعقد کی جائے گی۔ اگرچہ حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب کی وجہ سے لاہور میں پولیو مہم کا آغاز19 ستمبر سے ہو گا۔ لودھراں میں پولیو کیس اور مثبت ماحولیاتی نمونوں کی وجہ سے اس مہم میں لاہور ، راولپنڈی اورجنوبی پنجاب کے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اس سلسلے میں وزیربرائے پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے ا ضلاع کوہدایات کاری کی ہیں کہ اس مہم کو مکمل تیاری کے ساتھ کامیاب بنایا جائے۔ خواجہ عمران نذیر نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر بچے کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گی تاکہ ہر بچے کو اضافی تحفظ فراہم فراہم کیا جاسکے۔ سیکریٹری صحت علی جان خان نے کہا گزشتہ مہمات میں رہ جانے والے بچوں اور علاقوں پر خاص توجہ دی جاے گی۔

کو ارڈینیٹر ایمر جنسی آپریشن سنٹر ڈاکٹر منیر احمد کے مطابق پنجاب بھرمیں اس مہم میں تقریباً ایک کروڑ پچاسی لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔ انہوں نے کہا پنجاب میں یہ اس سال کی چوتھی قومی مہم منعقدہے۔ اس سے پہلے قومی مہمات جنوری، اپریل اور مئی میں منعقد کی گئی ہیں۔ ڈاکٹر منیر احمد نے بتایا کہ اس سال صوبہ بھر میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ جبکہ پاکستان میں اس کیں کے علاوہ اب تک 3بچے پولیو کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دنیا پولو کی بیماری کی خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے اور پاکستان میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ بین الاصوبا ئی بارڈرز پر ویکسین پلانے کے لئے خصوصی پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہا ں سے دوسرے صوبوں سے آنے والے بچوں کو قطرے پلا ئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے لیے صوبہ بھر میں 44ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہر یونین کونسل میں گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے بچوں کو پلائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں رواں سال راولپنڈی اور ملتان سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے جو کہ بچوں کی صحت کے لئے ایک خطرہ ہے۔انھوں نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کی ویکسین اب تک بننے والی ہر ویکسین سے زیادہ محفوظ ہے اور بچوں کو موثر تحفظ فراہم کرتی ہے۔