پشاور (ٹی این ایس) سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات واپس لینے کا معاملہ، علی امین گنڈا پور اپنی بات پر ڈٹ گئے،مذاکرات کا پہلا دور ناکام

 
0
42

پشاور (ٹی این ایس) سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات واپس لینے کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہوگیا، اگلی بیٹھک رات نو بجے دوبارہ ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات کی واپسی کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہوگیا، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اپنی بات پر ڈٹ گئے۔فیصلہ پارلیمانی کمیٹی نے کردیا جبکہ پولیٹکل کمیٹی اپنے موقف پر قائم ہے، پولیٹیکل کمیٹی نے 5 ناراض امیدواروں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
کمیٹی اور امیدواروں نے فیصلہ کیا کہ کاغذات واپس نہیں لئے جائیں گے جبکہ اگلی بیٹھک رات 9 بجے دوبارہ ہوگی۔