پاکپتن میں فحاشی کے اڈوں پرچھاپے، 10 خواتین سمیت 16 بدکار گرفتار

 
0
448

پاکپتن،ستمبر 16(ٹی این ایس):  سٹی پولیس نے شہر میں دو فحاشی کے اڈوں پرچھاپے مارکر 16 بدکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ٹی این ایس کے ذرایع کے مطابق با اثر افراد کی آشیرباد سے پاکپتن میں ایک عرصہ سے بدکاروں کے اڈے قائم ہیں اور مختلف حلقوں کی طرف سے شکایات کے باوجود ینکے خلاف کاروائی نہیں کی جارہی تھی۔تاہم کذشتہ روز عوام خصوصا شرفاء  کی مسلسل شکایات کے دباو کے تحت  ایس ایچ اوتھانہ سٹی رانا ندیم اقبال کی قیادت میں پولیس نے کاروائی کی اور نوری و ظفر آباد محلوں میں قائم فحاشی کے دو اڈوں پر چھاپے مارے۔ ان اڈوں سے 16 بدکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں  10 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ان افراد کو بچانے کی خاطر بااثر و سفارشی افراد سرگرم ہو گئے ہیں تاہم اس سلسلہ میں پولیس نے دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ دوسری طرف لوگوں نے پولیس کی اس کاروائی پر اسکی سراہنا کی ہے۔