بادامی باغ اور مناواں پولیس کے ہاتھوں دو گینگس کے چار عادی چور گرفتار

 
0
473

لاہور،ستمبر 16 (ٹی این ایس):  بادامی باغ اور مناواں  پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے موٹر سائکل چوروں کے دو گینگس سے وابستہ 4 چوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بادامی باغ پولیس نے سجاول عرف منا موٹر سائیکل چور گینگ دو ملزمان کی گرفتاری عمل مین لائی ہے اور ان کے قبضہ سے دو موٹرسائکل،دو پستول اور دو موبائل برآمد کر لئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور 13 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

دوسری طرف مناواں پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے دو ارکان  کو گرفتار کرلیا ۔

شہزاد عرف گنجا اور علی جٹ نامی ان چورون  سے7موٹر سائیکلیں اور دو پستول برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ ملزم بھی جرائم کا  ریکارڈ رکھتے ہیں اور ان کے خلاف محتلف تھانوں میں درج 7مقدمات ٹریس ہوے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش کیلئے ان کو انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے