این اے 120میں آج شیر کچھار سے نکلے گا‘ رانا محمد اظہرمنج 

 
0
427

رائیونڈ،ستمبر 16(ٹی این ایس): پا کستان مسلم لیگ (ن) کے ر ہنما ء رانا محمد اظہرمنج نے کہا ہے کہ این اے 120میں آج شیر کچھار سے نکلے گا ، ترقی اورخوشحالی  کےمخالفوں کو ثابت کر دیں گے کہ ہمارالیڈر میا ں نواز شریف ہے، این اے120میں کار کنان کاجوش اور جذبہ اپنی قائدمریم نواز کا فقیدالمثال استقبال د یکھ کرچور دروازے سے اقتدار کا خواب دیکھنے والوں کی نیندیں حرام اور وہ ہنگامی اجلاس اور ترقی مخالف طاقتوں سے تعاون کی اپیلیں کرتے رہے ،

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت کو اپناشعارتصور کرتے ہیں ، جینا مرناعوام کے سا تھ اور پاکستان کادنیا میں امیج بڑ ھانے کی بنیاد میاں نواز شریف نے رکھدی ہے، اب پا کستان کی ترقی پر کوئی شب خون نہیں مار سکتا ، چونکہ پاکستان مخالف قوتوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ،پاکستان کی عدالتوں کے فیصلوں پر عوام کا ردعمل واضح ہو چکا ہے ،اب عوام اپنے لیڈر نواز شریف کارشتہ روحانی اور لازم و ملزوم ہونے کا ثبوت ووٹ کی طاقت سے دیں گے۔