توہین عدالت کیس میں احسن اقبال کا معافی نامہ منظور

 
0
550

لاہور ستمبر 10(ٹی این ایس)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا معافی نامہ منظور کر لیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے احسن اقبال کا معافی نامہ منظور کرتے ہوئے انہیں جاری کردہ توہین عدالت کا نوٹس خارج کر دیا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپکے خلاف ایک اور درخواست آ گئی ہےکہ آپکو بالکل معاف نہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کے ساتھ سماعتوں کے دوران اچھے طریقے سے پیش آئیں،جن لوگوں نے زیادہ زبان درازی کی ہے وہ کہاں ہیں ؟اس موقع پر جسٹس عاطر محمود نے احسن اقبال سے مکالمے کے دوران کہا کہ اپنے لوگوں کے لیےآپ کو رول ماڈل ہونا چاہیے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کو سنجیدگی سے مکمل کرے، ہماری حکومت نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق روڈ شو بھی کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے 12ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے، ہم نے کسی ترقیاتی منصوبے کے لیے چندے نہیں مانگے۔