سابق وزیر قانون، مایہ ناز سینئر سیاستدان اور (ق) لیگی رہنماء ایس ایم ظفر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

 
0
393

لاہور، جنوری 21 (ٹی این ایس): سابق وزیر قانون، مایہ ناز سینئر سیاستدان اور (ق) لیگی رہنماء ایس ایم ظفر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فیلڈ مارشل ایوب خان کی کابینہ کے وزیر قانون اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل ایس ایم ظفر نے عملی سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کر دیا۔

معروف قانون دان مختلف فورمز پر ملکی حللات کے بارے میں اپنا تجزیہ پیش کرتے رہے ہیں۔

ایس ایم ظفر کا کہنا تھا کہ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کو اطلاع دے دی تھی کہ میں سیاست کو خیرباد کہہ رہا ہوں، بعد ازاں انہوں نے چودھری شجاعت سے ملاقات میں انہیں اپنے فیصلے کی وجوہات بیان کیں۔

یاد رہے کہ ایس ایم ظفر نے 57برس سیاست میں سرگرم کر دار ادا کیا، ایوب خان کی کابینہ میں وزیر قانون کی حیثیت سے سیاسی سفر کا آغاز کیا تھا۔