اسلام آباد (ٹی این ایس) راجازمارشل آرٹس کےزیر اہتمام مارشل آرٹس سو کیوکشن کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صدر سو کیوکشن پاکستان شیہان راجہ خالد محمود کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا – جن کی قیادت پاکستان میں مارشل آرٹ کے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی تربیت اور کوچنگ مہیا کی جارہی ہے مارشل آرٹس تقریب میں انہوں نے ورچوئل طور پر شرکت کی اور کھلاڑیوں کو منتظمین کو داد دی,، ان کی رہنمائی میں ٹورنامنٹ کا انعقاد جاپان کے مارشل آرٹ قوانین کے تحت ہوا
مقابلوں کو گرینڈ ماسٹر شیحان ایم اشرف , سرپرست، ورلڈ سو کیو کشن کراٹے فیڈریشن پاکستان کی موجودگی نے مزید اعزاز بخشا، جن کی حکمت اور حوصلہ افزائی نے اس موقع کو بہت اہمیت بخشی۔ سینئر ممبران شیحان سید دلدار حسین شاہ برانچ شیف ورلڈ سو کیوکشن کراٹے پاکستان، میڈم ارم ندیم وائس چیئرمین ورلڈ سو کیوکشن کراٹے فیڈریشن پاکستان، شیحان ماجد مغل، شیحان ملک نعیم شاہد اور دیگر سینئر ممبران نےبھرپور تعاون کیا۔ سینسی انیب بٹ، سینسی ایم کامران یاسین، سینسی ایم اے راج، سینسی معیز، سینسی توحید شاہ، سین پائی لائبہ ربنواز، سین پائی ایشا ندیم، سینپائی سمن، اور کوہائی شعبان جنجوعہ جیسے انسٹرکٹرز نے بھی اپنے عزم اور ایونٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔منتظمین نے کوچز، مینیجرز، طبی عملے، اور معاون والدین اور خاندانوں کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی شرکت نے اس ایونٹ کو یادگار بنادیا۔ راجازمارشل آرٹس کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ ٹرافی حاصل کی اور مختلف زمروں میں اعلیٰ پوزیشنیں حاصل کیں۔ یہ شاندار کامیابی ٹیم ورک، نظم و ضبط اور جذبے کی عکاس ہے۔

















