گوجرانوالہ (ٹی این ایس) گوہر ویلفئیر فاونڈیشن نوجوان نسل کی نمائندہ تنظیم ثابت ہوگی : اطہر سلطان مغل ؛
ہمارا مشن نوجوان نسل کو اپنی روائیتی ثقافتی ، علمی و تفریحی اقدار سے روشناس کرنا ہے : بانی سربراہ کا عزم ؛
) گوہر ویلفئیر فاونڈیشن (GWF) کے بانی سربراہ اطہر سلطان مغل نے کہا ہے کہ اگست کا مہینہ ہماری قومی تاریخ کا اہم ترین مہینہ ہے جس میں نہ صرف مسلمانوں کو آزادی جیسی نعمت ملی بلکہ آزاد اسلامی مملکت وجود میں آئی ۔ اسی مبارک مہینے میں ہم (GWF) کی انتظامی تشکیل کا عمل مکمل کریں گے ۔ (GWF) کے پلیٹ فارم سے ثقافتی ، تعلیمی و تفریحی ، بیت بازی سمیت مختلف سماجی پروگرامز و مقابلہ جات کا سلسلہ وار انعقاد کیا جائے گا تاکہ ہماری نوجوان نسل اپنی مثبت صلاحیتوں کو منظر عام پہ لاسکے ۔ ان پروگرامز میں مختلف شعبوں کی کامیاب شخصیات بھی مدعو کی جائیں گی جس سے ہماری نوجوان نسل کو محنت کی تحریک ملے ۔ اسی حوالے سے تنظیم کا افتتاحی پروگرام جلد منعقد کیا جا رہا ہے جس میں (GWF) کے “لوگو” اور “سلوگن” کی رونمائی کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی سماجی تقریبات کے انعقاد سے معاشرہ میں تعمیر و ترقی کا رجحان بڑھ جاتا ہے ، نوجوان نسل مایوسی کے گرداب سے نکل آتی ہے اور اس کی ذہنی وسعت میں













