اسلام آباد (ٹی این ایس) عوام ہو جائیں ہوشیار،سی ڈی اے نے کر دیا خبردار، 99ہاوسنگ سوسائیٹرز کو غیر قانونی قرار دیدیا گیا،مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

 
0
32

اسلام آباد (ٹی این ایس) وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے اسلا آباد کی 99ویں ہائوسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیدیا جبکہ متعلقہ ہائوسنگ سوسائٹیز کے سپانسرز اور مالکان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نادرا سے ان کی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں ۔

سی ڈی اے کی طرف سے جاری دستاویزات کے مطابق جن ہائوسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے ان میں رائل سٹی ہائوسنگ سکیم لہتراڑ روڈ،جاپان ویلی کرپا،غوری گارڈن،ستی ٹائون ،سملی ویلی ،دھنیال ٹائون،گکھر ٹائون،اسامہ ٹاون،عبداللہ ٹائون،قرطبال ٹائون،مظفر آباد ٹائون،سیف گارڈن، ڈاکٹرز انکلیو،گرین انکلیو،بابر انکلیو،مروہ ٹائون،میڈیا سٹی1کرپا روڈ،گورنمنٹ آفیسرز کوآپریٹو،بدر فارمز،گرین فیلڈ ،بہارہ کہو انکلیو،بنی گالہ ہل ویو،سٹی ویو،کیپیٹل گارڈن،ڈریم لینڈ سٹی،فیصل ٹائون،غوری ٹائون کے تمام فیزز،گرین ویلی1اور2،گلبرگ ٹائون1 اور 2، لہتراڑ روڈ،گلف ریزیڈنشیا،ہل ویو ،اقبال ٹائون،اتفاق ٹائون،جموں اینڈ کشمیر فارم ہائوسنگ سکیم،کیانی ٹائون،مدینہ ٹائون،مسلم ٹائون،او جی ڈی سی ایل ٹائون،پی ٹی وی کالونی،سپرنگ ویلی،یار محمد سوسائٹی و دیگر ہائوسنگ سوسائٹیز شامل ہیں

دوسری طرف سی ڈی اے کی طرف سے ان ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف کارروائی کے تناظر میں نادار کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے جن میں ان ہائوسنگ سوسائٹیز کے مالکان اور سپانسرز کی تفصیلات مانگی گئی ہیں جس کے بعد ان افراد کے نام ای سی ایل میں ڈ النے کیلئے وزارت داخلہ کو خچ لکھا جائے گا ۔