اسلام آباد (ٹی این ایس) ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ آپریشن،ہاسٹل سٹی میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 30بلڈنگز کو سیل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ہاسٹل سٹی میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 30بلڈنگز کو سیل کر دیا ۔ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے آپریشن کی نگرانی کی گئی ،ٹیمز کی جانب سے ہاسٹل سٹی میں قائم تجاوزات کو بھی ہٹا دیا گیا،دوران آپریشن اسلام آباد پولیس کی نفری موقع پر موجود رہی، بلڈنگ مالکان کو اس سے قبل کئی بار نوٹسز دئیے جا چکے ہیں، مسلسل بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر سیلنگ عمل میں لائی گئی۔













