راولپنڈی (ٹی این ایس) ملک ریاض کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ بحریہ ٹاون کی جائیدادوں کی نیلامی کا عمل شروع،تین جائیدادیں 226کروڑ سے زائد میں نیلام

 
0
37

راولپنڈی  (ٹی این ایس) ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کا عمل نیب راولپنڈی آفس میں شروع کر دیا گیا ہے ،متعدد جائیدادیں نیلام کر دی گئی ہیں ،نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رومیش مارکی کی رقم نیب کو ٹرانسفر ہونے کا عمل شروع کر دیا گیا ،کاپوریٹ آفس ون کو 87کروڑ 60 لاکھ کی مشروط بولی لگی۔

کارپوریٹ آفس ٹو کی 88 کروڑ 15 لاکھ کی مشروط بولی وصول،کارپوریٹ آفس ون اور ٹو کی نیلامی کی منظوری دی جانا باقی ہے، نیب اعلامیے کے مطابق تین جائیدادوں کی نیلامی موخر کر دی گئی،تین جائیدادوں پر نیب کو مطلوبہ بولی موصول نہیں ہوئی،تین جائیدادوں کی نیلامی دوبارہ کی جائے گی۔