راولپنڈی(ٹی این ایس)تھانہ وارث خان تھانہ پیرودھائی پولیس کی الگ الگ کاروائیاں 19 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار ۔ تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے افراد سے داؤ پر لگی رقم 1 لاکھ 42 ہزار 500 روپے، 12 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 افراد کو حراست میں لیکر داؤ پر لگی رقم 1 لاکھ 22 ہزار 500 روپے، 7 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کیے، جبکہ وارث خان پولیس سب انسپکٹر شہزاد شاہ نے ہمراہ ٹیم کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو حراست میں لیکر داؤ پر لگی رقم 20 ہزار روپے،8 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کیے،قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔













