اسلام آباد (ٹی این ایس) بھارت کا فلڈ وارنگ سے متعلق سندھ طاس معاہدے کے بجائے سفارتی سطح پر رابطہ، پاکستان کا اظہار تشویش

 
0
28

اسلام آباد (ٹی این ایس) وزارت آبی وسائل نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے حالیہ جنگ کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن نے حکومتِ پاکستان کو دریاں میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ دوسری طرف بھارت کی جانب سے فلڈ وارننگ کے ڈیٹا مراسلے پر دفتر خارجہ کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم ذارائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کا رابطہ اگر انڈس واٹر ٹریٹی کے باہر ہو رہا ہے تو یہ تشویشناک ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے فلڈ وارننگ سے متعلق رابطہ انڈس واٹر ٹریٹی کے ذریعے نہیں کیا گیا، یہ حکومتی سطح کا رابطہ ہے۔ ذرائع انڈس واٹر کمیشن کے مطابق یہ سفارتی رابطہ ہے بھارت نے اس حوالے سے انڈس واٹر کمیشن کا چینل استعمال نہیں کیا۔
دفتر خارجہ نے این ڈی ایم اے کو فلڈ وارننگ ڈیٹا شئیر کر کے ضروری انتظامات کی تاکید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی حکومت کو شکریہ کا خط بھی بھیجا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت یہ رابطہ دفتر خارجہ کے ذریعے کر رہا ہے تو یہ سفارتی رابطہ ہو گا۔ اس طرح کا رابطہ اگر انڈس واٹر ٹریٹی کے باہر ہو رہا ہے تو یہ تشویشناک ہے۔