راولپنڈی (ٹی این ایس) عمران خان کی 26نومبر اور 28ستمبر کے احتجاج پر درج 7 مقدمات میں درخواستِ ضمانت سماعت کیلئے منظور

 
0
34

راولپنڈی (ٹی این ایس) انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی 26 نومبر اور 28 ستمبر کے احتجاج پر درج 7مقدمات میں درخواستِ ضمانت سماعت کے لیے منظور کرلی۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت نے فریقین کو یکم ستمبر کیلئے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ نیو ٹان، نصیرآباد، سٹی اور سول لائن میں مقدمات درج ہیں۔