خیبرپختونخوا اور فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع

 
0
371

پشاورستمبر 18(ٹی این ایس)خیبرپختونخوا اور فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی،چھپن لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں تین روزہ انسدا دپولیو مہم کے تحت چھپن لاکھ بیس ہزار سات سو تریاسی بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جس کے لیے بیس ہزار تین سو اٹھاسی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ ٹیموں کی نگرانی کے لیے چار ہزار چھ سو بائیس ایریا انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں انسداد پولیو ٹیموں کے لیے تیس ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔فاٹا میں دس لاکھ تینتیس ہزار ایک سو بیاسی بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف رکھا گیا ہے جس کے لیے چار ہزار دو سو اناسی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ خیبرایجنسی،شمالی اور جنوبی وزیرستان کے بعض علاقوں میں پچیس ستمبر سے پولیو مہم شروع ہوگی۔