پشاورستمبر 18(ٹی این ایس)پشاور میں صوبائی صدر ہمایون خان کی رہائش گاہ پر شریک چیئرمین سے ملاقات نہ ہونے پرجیالوں نے ہلڑ بازی کی ،جیالوں نے آصف علی زارداری کی گاڑی کو گھیرلیا پشاور میں صوبائی صدرہمایون خان کے گھر میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات ہونے پر ہلڑ بازی اورشدید احتجاج کیا جیالوں نے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گاڑی کو گھیرلیا اور بارے بازی کی،جیالوں کا کہنا تھاکہ قائدین خود کو آگے آگے کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور کارکنوں کو آصف علی زرداری ملنے کے لیے وقت نہیں دیا جا رہا،کارکن ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے بعد تقریب کا بائیکاٹ کر کے چلے گئے۔