کیپٹن اسفند یار بخاری کی آج دوسری برسی منائی جا رہی ہے

 
0
415

اٹک 18 ستمبر (ٹی این ایس): پشاور ائیر بیس حملے میں شہید ہونے والے نوجوان کیپٹن اسفند بخاری کی آج دوسری برسی بڑے عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے ۔

اسفند یار بخاری کی دوسری برسی کے موقع پہ اٹک میں  موجود اسفند یار بخاری پارک میں ایک نئے طیارے کا افتتاح بھی کیا جائے گا اور اس طیارے کو شہید کیپٹن  اسفند یار کا نام دیا جائے گا۔ برسی پہ قرآن خوانی  کا بھی اہتمام  بھی کیا گیا ہے۔

کیپٹن اسفند یار ایک نڈر اور بہادر سپوت تھے انھوں نے دہشتگردوں کا بڑی دلیری اور بے باکی سے مقابلہ کیا انھوں نے دشمنوں کو دھول چٹا دی، دہشتگردوں کو مارنے کے بعد آخری دہشتگردی گولی کا نشانہ بنے اور جام شہادت نوش پائی۔

انھوں نے دشمنوں کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ۔اور تن تنہا ملک دشمنوں سے لڑے ، پشاور کے بڑھ بیس پر 18 ستمبر 2015 کو دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا کیپٹن اسفند یار نے دلیری سے مقابلہ کر کہ سیکڑوں جانیں بچائیں۔