خانیوال (ٹی این ایس) ڈی ایس پی صدر خالد جاوید جوئیہ کی کمانڈ میں کوئیک آپریشن، خاتون سے پرس اور موبائل چھیننے والا ملزم 12 گھنٹوں میں گرفتار، ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے پولیس ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کر دی

 
0
29

خانیوال (ٹی این ایس): ڈی ایس پی صدر خالد جاوید جوئیہ کی کمانڈ میں کوئیک آپریشن، خاتون سے پرس اور موبائل چھیننے والا ملزم 12 گھنٹوں میں گرفتار، ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے پولیس ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سٹی پولیس نے دی ایس پی صدر خالد جاوید جوئیہ کی براہ راست کمانڈ میں ایک تیز اور مؤثر کوئیک آپریشن کے دوران خاتون سے پرس اور موبائل چھیننے والے ملزم کو 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا۔ ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے فوری کارروائی کرنے والی پولیس ٹیم کی تعریف کی اور انہیں انعام دینے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز صبح عاطف مغل اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ڈسٹرکٹ ہسپتال جا رہے تھے کہ جہانیاں روڑ پر ایک موٹر سائیکل سوار نے خاتون سے پرس اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گیا۔ دوران واردات خاتون شدید زخمی بھی ہو گئی۔

فوری اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کی۔ دی ایس پی صدر خالد جاوید جوئیہ کی کمانڈ میں ایس ایچ او سٹی راشد ندیم جٹ اور کانسٹیبل ساجد کمبوہ نے جہانیاں روڑ کے 57 سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کا جائزہ لیا اور مشکوک موٹر سائیکل سوار کی شناخت کی۔ پولیس نے بلال ٹاؤن کے مکینوں سے شناخت کروانے کے بعد راشد نامی ملزم کو حراست میں لے لیا، جس نے تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کیا اور مسروقہ مال واپس کر دیا۔

پولیس کی فوری اور محنتی کارروائی کے نتیجے میں مقدمہ محض 12 گھنٹوں میں حل ہوا، ملزم گرفتار اور مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا۔ ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے ایس ایچ او راشد ندیم جٹ اور کانسٹیبل ساجد کمبوہ کی کارکردگی کو سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام دینے کا اعلان کیا۔