پاکستان ميں فرقہ واريت نہیں ہے بلکہ دہشتگردی ہے، اتحادبين المسلمين کےلئے ایک دوسرےکا بھرپور ساتھ دینا ضروری ہے۔آی جی ایف سی ميجرجنرل نديم احمدنے انجم کا علماء و سیاسی لیڈروں پر زور

 
0
9687

کوئٹہ ،ستمبر19 (ٹی این ایس): محرم الحرام کی مناسبت سےہيڈکوارٹرايف سی ميں سکيورٹی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ایف سی کے انسپیکٹرجنرل ميجرجنرل نديم احمدنے انجم نے کی۔ کانفرنس ميں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءکراماور رکن صوبائی اسمبلی  نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ميجرجنرل نديم احمد انجم نے کہا کہ اتحادبين المسلمين،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور يکجھتی کے سلسلے ميں ايک دوسرےکا بھرپور ساتھ ديں۔انھوں نے کہا کہ محرم الحرام ہميں قربانی،صبر اور اتحاد کا پيغام ديتا ہے۔ پاکستان ميں فرقہ واريت نہیں ہے بلکہ دہشتگردی ہے دہشتگرد کاکوہئ مذہب نہيں ہوتا اور ہم سب نے مل کر اس کا قلع قمعہ کرناہے

آئ جی ايف سی  نے کہا کہ دشمن ہمارے اتحادوامن کو تباہ کرنے کے لےہر ممکن حربے استعمال کررہا ہے جيسےہم سب نےمل کر ناکام بنانا ہے۔ ہمارا مثالی اتحاد فرقہ بندی سے بالا تر ہےاور يہ اتحاد جاری رہے گا۔

فرقہ واریت اور گڑبڑ پھيلانے والے عناصر سےہوشيار رہا جاےاور ان کی بروقت نشاندہی کی جائے تاکہ شرپسندوں کو کيفرکردار تک پنچاياجاسکے۔